یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل

جمعرات 28 مارچ 2024 12:54

یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس تحریک کے رہ نما یحیی السنوار کو اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے مردہ یا زندہ ہرصورت میں حاصل کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریرمیں انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ السنوار سے شروع ہوتا ہے اوراسی پر ختم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ السنوار وہی ہے جس نے اکتوبر میں حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ علاقائی صورت حال کو بڑھاوا دینے اور ہمارے اور دنیا کے باقی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا اور ہمارے خطے کو یہ جان لینا چاہیے کہ ذمہ داری صرف ان [السنوار] پر آتی ہے۔ یہ معاملہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ہرزوگ نے زور دیا کہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہمیں لڑائی جاری رکھنی چاہیے، اور ہمیں زندہ یا مردہ السنوار تک پہنچنا چاہیے، تاکہ تمام قیدیوں کو واپس کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :