اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل آباد نے منشیات سمگلر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

جمعرات 28 مارچ 2024 13:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل آباد نے منشیات سمگکر گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف تھانہ فیصل آباد کی حدود میں اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل آباد نے کارروائی کرکے منشیات سمگلر عادل کو گرفتار کرکے ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم منشیات مختلف علاقوں میں سمگل کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :