میکسیکو کی 19 ریاستوں میں جنگلات آگ سے 7,137 ہیکٹر رقبہ متاثر ، 4 افراد ہلاک

جمعرات 28 مارچ 2024 13:46

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) میکسیکو کی 19 ریاستوں میں جنگلات میں 120 مقامات پر آگ جس لگی ہوئی ہے جس سے 7,137 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ میکسیکو کی نیشنل فاریسٹری کمیشن (کونافور) کی رپورٹ کے مطابق جنگلات کی آگ سے مرکزی ریاست ہیڈلگو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 1,874 ہیکٹر رقبہ پر درخت جل گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں، 42 مقامات پر آگ بجھا دی گئی ہے جس سے 2,608 ہیکٹر متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے صدرآندریز مینوئل لوپیز اوبراڈور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجی اور میرینز،سول پروٹیکشن اور کونفور کےمجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار آگ پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آگ سے آبادی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔صدر نے میکسیکو کی ریاست میں آگ بجھانے کی کوششوں میں چار افراد کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا، جن میں کمیونٹی کے دو افراد، ایک پولیس افسر اور ایک فائر فائٹر شامل ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :