قومی ٹیم کی کوچنگ، جیسن گلیسپی نے جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار کرلی

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بائولر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 مارچ 2024 14:05

قومی ٹیم کی کوچنگ، جیسن گلیسپی نے جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2024ء ) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم سے الگ ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کلب سے ایک سال باقی ہے تاہم وہ عہدے سے الگ ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد فیصلہ کرلیں گے۔

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ دوسری جانب غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے قبل وقت مانگا تھا تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔