رمضان المبارک میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 14:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) رمضان المبارک میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اتوار 31مارچ تک مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس سے جہاں روزے داروں کو ریلیف مل رہا ہے وہاں پر سرگودھا سمیت ضلع بھر میں گندم کی فصل پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر شاہد حسین کے مطابق حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کی پیدوار بہترین ہوگی جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :