کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدورجا ں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024 15:05

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جا ں بحق ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ۔جس کے باعث کان بیٹھ گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہو گئے ۔جا ں بخق افراد کا تعلق سوات سے ہے ۔جن میں شاہ روخ خان ،اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ ،بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں۔مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے کارروائی کرکے لاشوں کو نکال دیا ۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :