پی ایچ اے اجلاس، موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں تمام ڈائریکٹرز ہارٹی کلچر کا اجلاس منعقد ہوا،جمعرات کے روز ترجمان کے مطابق اجلاس میں افسران کی ڈی جی پی ایچ اے کو شہر میں جاری ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ کے کام بارے بریفنگ دی گئی،پراجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ چیمہ نے محمود بوٹی اور سیالکوٹ انٹر چینج کے مقامات پر سوا لاکھ پودے لگانے بارے بریفنگ دی،اجلاس میں بتی چوک میں پھولوں سے سجائی جانے والی دلکش لینڈ سکیپنگ کا جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ اجلاس میں جیلانی باغ میں سجائی گئی موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نہر کے اطراف میں ہزاروں درخت لگائے جا رہے ہیں،کینال میلہ کی مناسبت سے نہر کو برقی قمقوں اور دلکش سجاوٹی ماڈلز سے سجا دیا گیا ہے،محمد طاہر وٹو نے شاہراہ قائد اعظم پر لگائے گئے چاند کے ماڈل کے پلانٹرز کو موسم بہار کے پھولوں سے بھرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :