سیالکوٹ پولیس کے اعلی افسران کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد،خراج عقیدت پیش

جمعرات 28 مارچ 2024 15:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کے اعلی افسران نے کانسٹیبل محمد حنیف شہید کی برسی پر شہید کے گھر آمد اور خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کابہادر سپوت کانسٹیبل محمد حنیف سال 1997میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہید کے گھر میں آمد،فیملی سے ملاقات کی قبرپر حاضری دی اور شہید کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :