ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی کا علی الصبح چائنیز گاردات کا اچانک دورہ ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی نے علی الصبح چائنیز گاردات کا اچانک دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے انٹری ،ایگزٹ گیٹ اور تمام ڈیوٹی پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی منتظر مہدی نے اہلکاروں سے دربار کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے، تمام جوان فرض کی راہ میں ہمیشہ جاگتے رہیں اور کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔