نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی ذمہ داری نبھائیں، مریم خان

جمعرات 28 مارچ 2024 15:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنرملتان مریم خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی ذمہ داری نبھائیں۔مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نادرن بائی پاس پر مولسری کا تیار پودا لگاتے ہوئے کیا۔ کمشنرملتان نے ڈی جی پی ایچ اے کو نادرن بائی پاس کی ویران گرین بیلٹس پر شجرکاری کا حکم دے دیا۔ مریم خان نے مزید کہاکہ ہر شہری گھر یا دفتر میں شجرکاری کرکے اپنا فرض نبھائے۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم صرف سرکاری مہم نہیں،سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔