سٹی کورٹ،کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق ہونے کے معاملے پر بچے کی والدہ نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سٹی کورٹ میں گلشن اقبال میں 6 سالہ ابیان کے کھلے مین ہول میں گر کر جاںبحق ہونے کے معاملے پر بچے کی والدہ نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔درخواست گزار نے کہا کہ واٹر بورڈ سے 6 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانہ دلایا جائے۔درخواست گزار وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کاروپوریشن اور کے ایم سی کی غفلت سے واقعہ پیش ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ایڈووکیٹ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اون ہائٹس کے رہائشی نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کر رکھی تھی۔ابیان اپنے بھائی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا تھا۔واقعہ میں نامز ملزم عدالت سے ضمات حاصل کر چکے ہیں۔اطلار دینے کے آدھے گھنٹے کے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی ۔درخواست گزار نے بتایا کہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر کے آنے کے بعد بھی ناکام رہی۔