سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 231000روپے ہوگئی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:55

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2214ڈالر کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 231000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1285روپے کے اضافے سے 198045روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔