شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے کہا ہے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بالخصوص مون سون بارشوں کے سلسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچا جا سکے۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے سپروائزرز و دیگر نمائندوں کے ساتھ اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران دیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کو یقینی بنانے کے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ڈی سلٹنگ کے عمل میں بھی مزید بہتری لائی جائے تاکہ دیر پا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ صفائی کے عملے کے ساتھ نہ صرف مکمل تعاون کو یقینی بنائیں بلکہ گلی کوچوں میں موجود نالیوں میں گندگی بالخصوص پولی تھین(پلاسٹک)بیگز ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ انہی کی وجہ سے نکاسی آب کے مسئلے پیدا ہوتے ہیں جو کہ بعد میں تکالیف کا باعث بنتے ہیں لہذا کوڑا کرکٹ کو بھی ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ جہاں ایک طرف صفائی ستھرائی کے عمل میں مدد ملے گی وہیں گلی کوچوں میں گندگی پھیلنے سے بھی روکا جا سکے گا کیونکہ اسی گندگی کی وجہ سے تعفن پھیلتا ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :