یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوسوں میں خصوصی عملہ صفائی ڈیوٹی سرانجام دے گا،شاہد یعقوب

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا۔اس سلسلے میں امام بارگاہیں،مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر کوڑا کرکٹ صاف کرکے چھڑکاؤ کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے فیلڈ عملے کے ہمراہ روٹس کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔

(جاری ہے)

سی ای او کو بتایا گیا کہ امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے گرد نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن بھی نصب کردیے گئے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوسوں میں خصوصی عملہ صفائی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر سے قبل تمام فلتھ ڈپوز کو کلئیر کرکے ماحول کو صاف ستھرا اور بہتر بنایا جائے گا۔سی ای او نے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران 20 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا۔