پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون کی امریکہ کے لئے روانگی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر میڈم صبا شمیم جدون گزشتہ روز اسلام آباد سے براستہ ابو ظہبی امریکہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے ہی ملکوں کے درمیان آپس میں رابطے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔