کھادوں کی عدم فراہمی اور پیسٹی سائیڈز میں ملاوٹ کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضا کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے انشیٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کووزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس انیشیٹوز پر عمل درآمد کو تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئےکہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد میں کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے ،ضلع نارووال میں صفائی و ستھرائی،سیوریج پانی کی نکاسی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام مشینری و عملہ کو متحرک رکھیں اور فیلڈ میں عملی کام نظر آنا چاہیے۔

ڈپٹی کمشنرنےکہا کہ سٹریٹ لائٹس،تجاوزات خاتمہ،پیچ ورک کی باقاعدگی سے رپورٹ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہا کہ ملاوٹ مافیا،ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بھی ایکشن بھرپور انداز سے جاری رکھیں اشیاء خورونوش کے سٹاک، پرائس فکسیشن کی روزانہ رپورٹ دی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس الرٹ ہو کر کام کریں تاکہ گرانفروشوں کو گرفت میں لایا جایا ،اس کے علاوہ کھادوں کی عدم فراہمی اور پیسٹی سائیڈز میں ملاوٹ کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378