لاہورہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چودھری کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کی جس میں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ فواد چودھری کیخلاف 27مقدمات درج ہیں اور کسی میں بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے کہ کتنے مقدمات میں مطلوب ہیں اور کتنے میں نہیں ۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کو ظاہر نہیں کیا جا رہا اور کچھ معلوم نہیں کہ کتنے مقدمے درج ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔