ہمدرد فائونڈیشن کی جانب سے پشاور کے مستحقین میں رمضان راشن تقسیم

ِ16بنیادی اشیا ء خورد و نوش پر مشتمل رمضان راشن پیکیج900مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے پشاور کے غریب مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم ۔اس سال بھی گزشتہ 8 سالوں کی طرح ہمدرد فانڈیشن پاکستان کی جانب سی16بنیادی اشیاء خورد و نوش پر مشتمل بہترین رمضان راشن پیکیج900سفید پوش، نادار اورمستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پشاور اور اس کے گردونواح میں موجود 16دیہات شاہی بالا،پٹوار متھرا، ریگی،آبدرہ،پجگی،بدھو ثمر باغ،لکڑائی،تہکال،بازیدخیل، لنڈی اخون احمد،شیخ کلے ،پشتخرہ گا ئوں، فضل حق گڑھی، پلوسی ،بادیزئی ،لنڈی ارباب گائوں اور پشاور شہر کے سفید پوش خاندانوں میں ہمدرد فائو نڈیشن کی جانب سے ٹوکن تقسیم کرکے ہمدرد مرکز پشاور کی نئی عمارت میں کیمپ لگا کر تحفہ رمضان مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔

مستحقین نے ہمدرد اور اس کی انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیں۔ اس موقع پر معززین نے ہمدرد کے اس کار خیر کی نہ صرف تعریف کی بلکہ اسے ہمدرد کی تعمیر و ترقی کا راز گردانتے ہوئے لوگوں کو اس کی تقلید کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :