چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول

دو تین روز زیر علاج رکھنے کا فیصلہ ، دو تین پسلیوں میں فریکچر ہے، شدید نقاہت ہے ، مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 19:22

چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چوہدری پرویز الہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول، دو تین روز زیر علاج رکھنے کا فیصلہ ، دو تین پسلیوں میں فریکچر ہے، شدید نقاہت ہے ، مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے پرویز الہی کو دو تین روز زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کارڈیک، جنرل سرجری اور پلمونولوجی کے ڈاکٹروں نے پرویز الہٰی کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے سی ٹی اسکین رپورٹ میں پسلیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے چوہدری پرویز الہٰی کی دو تین پسلیوں میں فریکچر ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الہٰی کو پسلیوں اور کمر میں درد کی شکایت ہے چوہدری پرویز الہٰی کو شدید نقاہت ہے پرویز الہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :