Live Updates

ایسٹر کا تہوار ، ایل ڈبلیو ایم سی کے کرسچن ورکرز کے لئے بونس کا اعلان

جمعرات 28 مارچ 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ورکرز دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر کرسچن ورکرز کے لیے 5ہزار روپے فی کس بونس کا اعلان کر دیا گیا ۔ سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی ای او بابر صاحب دین نے بتایا کہ 9199سینٹری ورکرز ،73سپر وائزرز، 250ڈرائیورز، 6ہیلپرز کو گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس دیا جائے گا، گڈ فرائیڈے کی چھٹی سے قبل شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا،تمام ورکرز اپنی شفٹ سے دو گھنٹے زائد فیلڈ میں کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر تقریبات سے قبل شہر کے 266چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جائے گی، 78کرسچن کالونیز میں خصوصی طور پر مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل مکمل کیاجائے گا، گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر آپریشنل مشینری فیلڈ میں متحرک رہے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی عملے کا ساتھ دیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات