نوشکی میں مہنگائی کا طوفان تم نہ سکا

فوڈ اتھارٹی کا کوئی ٹیم رمضان المبارک میں دودھ پھل گوشت اور دیگر اشیاء کی چیکنگ کے حوالے سے اب تک نوشکی کا وزٹ نہیں کیا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:25

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) مہنگائی کا طوفان تم نہ سکا دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی روزے دار لٹنے لگے اشیاء خوردنوش عوام کی قوت خرید سے باہر اسٹور سے آٹا اور چینی غائب سستابازار کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ضلع نوشکی میں ماہ مقدس میں حسب روایات زخیرہ اندوز اور گرانفروشوں نے روزہ داروں پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے رمضان المبارک کے دوسرت عشرے میں بھی مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی گوشت سبزی پھل اور دیگر اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں پیاز تین سو ٹماٹر دو سو آلو سو روپے مرغی گوشت آٹھ سو پھل ڈھائی سو روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے بیسن کھجورسوئیاں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں بیکری کی اشیاء بھی مہنگے دام فروخت کی جارہی ہے رمضان المبارک میں طلب اور زیادہ فروخت ہونے کی وجہ سے مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر ہے لوگ مجبوری کی وجہ سے سستا سمجھ کر مضر صحت اشیائ خریدتے ہیں جس سے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئی ٹیم رمضان المبارک میں دودھ پھل گوشت اور دیگر اشیاء کی چیکنگ کے حوالے سے اب تک نوشکی کا وزٹ نہیں کیا سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی غائب جبکہ بعض اشیاء مضر صحت ہیں اور اکثر اشیاء کی قیمتں عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے انام بوستان روڈ پر ایک بینر لگاکر خود کو بری الزمہ سمجھ رہے ہیں ایک دکاندار کو سستا اشیاء فروخت کرنے کی زمہ داری دی گئی جس نے دوسرے روز کام چھوڈ دیا عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔