پتوکی،پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جعلی بوتلیں بنانے والی حویلی پرچھاپہ ملزمان موقع سے فرار تیار شدہ غیر معیاری بوتلیں تلف مقدمہ درج

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جعلی بوتلیں بنانے والی حویلی پرچھاپہ ملزمان موقع سے فرار تیار شدہ غیر معیاری بوتلیں تلف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور وسیم سجادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ نصیرآباد پرانی منڈی پتوکی میںپنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جعلی بوتلیں بنانے والی حویلی پر چھاپہ مارا فوڈ ٹیم نے کثیر تعداد میں تیار شدہ مضر صحت بوتلیں موقع پر تلف کردیں جعلی بوتلوں میں استعمال والا خام مال ،مشینر ی بحق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضبط کرلیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور وسیم سجاد کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :