خیبر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کردیا،صوبے کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے حلف اٹھانے کے بعدسینیٹ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کے معاملے پر دائر درخواستوں کے حوالے سے کمیشن نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے پشائور ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو اجلاس بلا کر حلف لینے کی بھی ہدایت کی ہے کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اگر صوبے کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب امیدواروں سے حلف نہ لیا گیا تو الیکشن کمیشن کے پاس موجود اختیارات کے مطابق صوبے میں اس وقت سینیٹ انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا جب تک ان ممبران سے حلف نہیں لیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان