وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ،ْوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روز عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے ایکن وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں مستقبل میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے درمیان اشتراک کار کے دائرے کو مزید وسعت دینے سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومتن چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے سکولوں کی اپگریڈیشن،نپینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مستحق گھرانوں کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ا سکے علاؤہ ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو یونیسیف کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے۔گذشتہن کئی دہائیوں سے خطے میں جاری صورتحال سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کو معاشی طور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لئے خیبر پختونخوا یونیسیف کا ترجیحی صوبہ ہے جبکہن یونیسیف خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی شعبوں میں کام کررہاہے۔یونیسیف پولیو پروگرام میں صوبائی حکومت کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، یونیسیف ان شعبوں میں صوبائی حکومت کے وڑن پر عملدرآمد کے لئے تعاون مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔ صوبائی وزراء ظاہر شاہ طورو، ارشد ایوب خان کے علاؤہ رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری توانائی نثار احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔