ژوب ، دہانہ سرسیکشن پر مسلسل بارش سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ، ہرقسم کی ٹریفک معطل

جمعرات 28 مارچ 2024 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ژوب ،دہانہ سرسیکشن پر مسلسل بارش سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوگئی ،ہر قسم کی ٹریفک معطل ، سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے،مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق ژوب - دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوگئی ہے بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور شیرانی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑ دیا جائے۔ ڈی آئی سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کا کہاگیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان - N-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے بھاری مشینری کی کلیئرنگ / خراب ہونے والے حصے کی طرف نقل و حرکت میں مشکلات / بھیڑ پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :