جام خان شورو کی زیر صدارت میں گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم سے متعلق اجلاس

باردانہ کی شفاف تقسیم اور گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے، گندم خریداری مہم پر پالیسی کے مطابق عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیے،صوبائی وزیر آبپاشی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر خوراک سندھ جام خان شورو کی صدارت میں گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ، ڈائریکٹر فوڈ ذوالفقار خشک، تمام اضلاع کے فوڈ افسران اور کمشنر،ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص، اور ڈی سی شہید بینظیر آباد نے آن لائن شرکت کی.

(جاری ہے)

جس میں صوبائی وزیر جام خان شورو کو گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم سے متعلق بریفنگ دی گئی.وزیر خوراک جام خان شورو نے محکمہ خوراک کے افسران اور کمشنر، ڈی سی میرپورخاص سمیت ڈی سی شہید بینظیر آباد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باردانہ کی شفاف تقسیم اور گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے، گندم خریداری مہم پر پالیسی کے مطابق عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیی.جام خان شورو کا افسران کو احکامات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تمام فوڈ افسران باردانہ تقسیم میں تمام اضلاع کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :