پتوکی، بھٹی چوک کے قریب مسافر بس کے نیچے آکر 4سالہ بچہ جاںبحق ،بس ڈرائیور فرار ہوگیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:43

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بھٹی چوک کے قریب مسافر بس کے نیچے آکر 4سالہ بچہ موقع پر جاںبحق ہوگیا،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی میں مسافر بس ڈرائیور کی غفلت لا پرواہی اور جلدبازی نے ایک ماں کی گود اجاڑ دی اوکاڑہ سے لاھور جانے والی مسافر بس نمبری LES8393 پر متوفی چار سالہ یوسف اپنی والدہ کیساتھ پتوکی کیلئے سوار ہوئے تھے جب مسافر بس پتوکی بھٹی چوک کے قریب پہنچی تو متوفی اپنی والدہ کے ہمراہ بس سے اتر رہا تھا تو اسی دوران ڈرائیور نے بس چلا دی بس کا ٹائر بچے کے اوپر سے گزر گیا جو بچہ موقع پر جانبحق ہو گیا روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں متوفی بچے کی شناخت 4سالہ یوسف کے نام سے ہوئی متوفی کی نعش کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔