ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی ، ٹاؤن کمیٹیوں کی ممبران سے حلف لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:43

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) سمیع اللہ سنجرانی نے آج اپنے دفتر میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ضلع کاؤنسل، میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز،محرابپور، بھریا، بھریا روڈاورمٹھیانی ٹاؤن کمیٹیوں کی ممبران سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے ممبران سے کہا کہ آپ کو بہت مبارک ہو کہ آپ بلدیاتی اداروں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ اپنے اپنے علاقے کی خواتین کی بہتری کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔\378