رچنا ٹائون میں ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی ، 16ہزار یونٹس کاڈیٹکشن بل جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رچنا ٹائون سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی چوری پکڑلی۔ترجمان کے مطابق ایس ڈی او رچنا ٹائون خلیل یوسف نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایک ایمبرائیڈری یونٹ میں میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جس سے لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔لیسکو ٹیم نے موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آرکے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی گئی ۔ملزم کو16000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :