علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی مرکزی محمد ی مسجد برنس روڈ میں جمعہ کا خطبہ دیںگے

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) مرکزی دارلامارت محمدی مسجد برنس روڈ کراچی میں جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے ممتاز دینی اسکالر و سیاسی مشیر جماعت حقہ علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی 12:45بجے مرکزی محمدی مسجد کے منبرو محراب کی زینت بنکر اپنی فصاحت و بلاغت اور گوہر نایاب شریعت مطہرہ سے منطبق قرآن و حدیث کے دلائل و براہین کی برکھا بر سا کر اپنی علمی بصیرت و بصارت کے سنہرے موتیوں سے مزین اپنی خطابت ِ بے باک کے اور محمد عربی ﷺ کی زندگی کے روشن پہلوؤں سے (ماہ صیام کی مناسبت ) سے پردہ اٹھائیں گے تاکہ ماہ صیام کے شب روز اور ہم پر سایہ فگن ہو نے والی اس ماہ مقدس کی طاق راتوں کو کیسے گزارنا ہے پر قرآن مجید کی آیات اور احادیث رسول اللہ ﷺ کی سند کے ساتھ اور مآخذ سے ہم آہنگ اہم خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت کے مرکزی پریس سیکریٹری حشمت اللہ صدیقی اور مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت کے علاوہ حافظ فیصل حسان سلفی ، شیخ محمد عاصم دہلوی اور حافظ عبدالسلام سلفی نے اہل اسلام اور خواتین و حضرات کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :