عادی غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ،سخت ایکشن لیا جائے ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ عادی غیر حاضر اساتذہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جن کی غیر حاضری کی وجہ ہمارے بچوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے خزانہ آفس کو غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے لیے لکھا جائے تو اس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ کچھ ڈی ڈی اوز کی جانب سے خدشات سامنے آرہے ہیں جن کا ازالہ ہونا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر یو۔

ٹی سید منصور شاہ۔شاہ بخش پندرانی۔

(جاری ہے)

بشیر احمد لہڑی پیربخش سولنگی خانزادی بلوچ یاسمین بلوچ اور رسول بخش سمیت دیگر ڈی ڈی ای اوز آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر تعلیمی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنصیرآباد بتول اسدی نیکہا کہ اسکولوں میں داخلہ مہم کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا جا سکے اور داخلہ مہم کو مزید فعال کرنے کے لیے میڈیا کو بھی زیرِ استعمال لایا جائے تاکہ والدین میں مزید شعور بیدار کیا جاسکے ضلع نصیر آباد میں تعلیمی عمل کے مزید فروغ کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے ہمیں مل کر ضلع بھر سے جہالت کے خاتمے کے لیے عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے اساتذہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں حاضر باش اور محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے کیونکہ یہی اساتذہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :