صوبے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی وسعت ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
جمعرات 28 مارچ 2024 19:50
(جاری ہے)
اس مو قع پر بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان نے کہا کہ پیپرلیس ماحول کو مزید توسیع دی جائے اور صوبے کے تمام اضلاع بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی فعال بنایا جائے تاکہ روزمرہ کے سرکاری امور ڈیجیٹل طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ عوام میں اس کو فروغ مل سکے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی ا مین گنڈاپور کی صوبے میں ای۔گورنس اور ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔خالد لطیف خان نے کہا کہ صوبے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی وسعت ہے اور مختلف بیرونی سرمایہ کار بھی صوبے کے ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور صوبے کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.