سی ٹی اواسلام آبادکی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آبادمیں اجلاس

کالے شیشے ، فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت رمضان کے آخری عشرے میں شہر کے بڑے تجارتی مراکزکے باہر پارکنگ کے مسائل حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آبادمیں خصوصی اجلاس کاانعقادکیاگیا،اجلاس میں کالے شیشے اور فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر کے بڑے تجارتی مراکزکے باہر پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے اور رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیزو دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں کالے شیشے اور فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کومزید تیز کرنے کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک انتظامات کیلئے موثراقدامات کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،اجلاس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر کے بڑے تجارتی مراکزکے باہر پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ر رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ مضان المبارک آخری عشرے میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کے کیلئے پارکنگ اوررش کے اوقات میں بلا رکاوٹ بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھا جاسکے۔