راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،9گرفتار

قبضہ سے ساڑھی4کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھی4کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹائو ن پولیس نے ملزم شیراز سے 01کلو360گرام چرس، ملزم عبدالحبیب سے 680گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم انور سے 220گرام چرس، ملزم علی شہزاد سے 210گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم نصراللہ سے 550گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسد خان سے 240گرام چرس، ملزم عامر سے 260گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم محمد ظریف سے 520گرام چرس ،کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :