ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان میں عثمان ، عمر اور سلمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو ٹوبہ روڈ جھنگ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے بینک کی جعلی مہریں ، جعلی چیکس، 22 جعلی چیک بکس، جعلی ملازمت کے آفر لیٹرز برآمد ہوئے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونیوالے آ سازو سامان اور آلات 1 لیپ ٹاپ ، 3 موبائل فون ، 4 سم کارڈز ، 3 یو ایس بی ، 1 ہارڈ ڈرائیو اور 3 میموری کارڈ برآمد کئے گئے ۔ملزمان سے 2000 امریکی ڈالر اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔