ق*ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیکر معطل کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد ، ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیکر معطلی کے بعد لائن حاضر کردیا ،تفصیلات کیمطابق چند روز قبل بندر روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شہری پر تشدد کا ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا اس سلسلے میں ایس ایس پی عابد علی۔

(جاری ہے)

بلوچ شہر پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا زرائع کیمطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں زبیر بابر، سپاہی نبیل اور ذوالفقار دایو شامل ہیں ایس ایس پی نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔ واضع رہیکہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 3 پولیس اہلکار واضح طور پر بندر روڈ کے علاقے میں ایک شہری پر تشدد کرتے نظر آ ئے تھے۔#

متعلقہ عنوان :