ٓ صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیش کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

ّپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر خالد زمان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر مال نے ابیٹ آباد کے سروس ڈیلیوری سنٹر میں رش سے بچنے کے لیے لورا، باکوٹ اور بونی کے پٹوار حلقوں میں کمپیوٹرائزڈ فرد جاری کرنے کیلئے کاؤنٹر کے قیام کی ہدایت کی۔

اس طرز پر صوبوں کے دوسرے ڈیلیوری سنٹرز کیلئے بھی ایک منصوبے مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر مال نے مزید کہا کہ جس سروس ڈیلیوری سنٹر میں سٹاف کی کمی ہے اسے جلد سے جلد پورا کیا جائے۔جس ڈپٹی کمشنر آفس میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے کمپیوٹر آپریٹر کام کررہے ہیں انکو فورا واپس سروس ڈیلیوری سنٹر میں تعینات کیا جائے۔صوبے کے ہر سروس ڈیلیوری سنٹر میں جہاں جہاں نئے کمپیوٹر آپریٹر کی ضرورت ہو اس کیلئے جامع منصوبہ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :