گوجرانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2ملزمان گرفتار اور منشیات برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور منشیات برآمد کرلی ہے ،سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز ڈویژن بلال محمود سلہری اور ڈی ایس پی کینٹ سرکل عبدالحمید ورک کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سرور و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد فدا حسین چیمہ اور طیب ہدایت شامل ہیں،دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 24 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان فارچونر اور کورولا الٹس کی سیٹس کے نیچے منشیات چھپا کر لے جارہے تھے، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں، سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین، اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :