۲درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
جمعرات 28 مارچ 2024 20:30
(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 1.992 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.34 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کی مد میں 1.552 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 260 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 285 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 175.25 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کی مد میں 2.235 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.