qٹنڈوالہ یار میںصحت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

د*ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صحت کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم این آر ایس پی کی جانب سے ٹنڈوالہ یار سول اسپتال میں ڈی ایچ او آفس سے ریلی نکالی گئی اس موقع پر پاتھ فائینڈر کے ضلعی ہیلتھ کو آرڈینیٹر میگھی گومانڈا اور سماجی تنظیم این آر ایس پی کے پروجیکٹ آفیسر یاسر علی دائودانی نے کہا کہ ہم نے ورلڈ ہیلتھ دن کے موقع پر میری صحت میرا حق کے عنوان سی آگاہی ریلی نکالی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضلع میں بی ایچ ایف بلڈنگ ہیلتھ فیمیلز ایکٹیویٹی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اس میں ماں اور بچے کی صحت، فیملی پلاننگ اور نیوٹیشن کے پروجیکٹ شامل ہیں ریلی میں ڈی ایچ او ٹنڈوالہ یار ، ایم ایس سول اسپتال و دیگر نے شرکت کی جبکہ ریلی میں سوشل موبلائیزر عرفان سمیجو، کیلاش کمار، ریشماں لوند، کبرا فاطمی و دیگر موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :