-دکی میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی پانچ کوئلہ کانکن تلے دب کر جاں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

'دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) دکی میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی پانچ کوئلہ کانکن تلے دب کر جانبحق ہوگئے معراج کول کمپنی میں طوفانی بارش کی وجہ سے مزدروں کے کمرے کا چھت گر کر پانچ مزدور تلے دب کر جانبحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد موسی جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ ،ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب،ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسی خیل ساکن موسی خیل،ظفر اللہ ولد میجر قوم موسی خیل ساکن موسی خیل اور صدالردین ولد ناصر قوم موسی خیل ساکن موسی خیل شامل ہیں۔

جانبحق ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق موسی خیل سے ہے ۔تمام نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق واقعے آج صبح پیش آیا ہے تاہم بارش کی وجہ سے دیگر مزدروں کو بروقت واقع کا علم نہیں ہوسکا ہے۔