۹لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے فواد چودھری کی درخواست پررپورٹ طلب کر لی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

_ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے فواد چودھری کی درخواست پررپورٹ طلب کر لی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کیخلاف 27 مقدمات درج ہیں اور کسی میں گرفتار نہیں کیا گیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بتایا جائے کہ کتنے مقدمات میں مطلوب ہیں اور کتنے میں نہیں ہیں، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کو ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے اور کچھ معلوم نہیں کہ کتنے مقدمے درج ہیں، استدعا ہیکہ فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔