پ*لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دو مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف

ٹ*سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست پر گرفتاریوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست پر گرفتاریوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا،درخواست میں جیل ٹرائل پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے کہ جیل ٹرائل بنیادی حقوق اور شفاف ٹرائل کے اصولوں کے منافی ہے، ٹرائل کی کوئی ضرورت نہیں ہے، استدعا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف دو مقدمات کا جیل ٹرائل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔