۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں درخواست گزاران بارے رپورٹ طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں درخواست گزاران بارے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایکوائر کی گئی اراضی درست ہے،سپریم کورٹ روڈا کیس میں پیرامیٹرز طے کر چکی ہے، کیا درخواست گزاروں کی اراضی عدالتی فیصلے کے مطابق ایکوائر کی جارہی ا?ئندہ سماعت پر جائزہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، درخواستوں میںنموقف اپنایا گیا کہ 14 ستمبر کو نئے ترمیمی روڈا ایکٹ کو لاگو کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،کسانوں کو روڈا اتھارٹی فصلوں کو پانی نہیں لگانے دے رہی ،درخواست گزاروں کی پانچ سو سے زائد کنال اراضی موضع کوٹلی میں ہے، عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، سپریم کورٹ نے حکومت حاصل کی گئی اراضی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی،سپریم کورٹ نے روڈا اور حکومت پنجاب کو مزید ایکوائر کرنے سے روک دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نئی پنجاب حکومت نے دوبارہ اراضی ایکوائر کرنا شروع کر دی، سپریم کورٹ میں اپیل پر حتمی فیصلے سے قبل ہی اراضی ایکوائر نہیں کی جاسکتی، استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب اور روڈا کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔