ٴقائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام فارغ تحصیل طلبا وطالبات کا تعارف نشست کوئٹہ کلب میں ہوگا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

ؒ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ تحصیل( alumni ) طلبا وطالبات کے پہلے انتخابات کے سلسلے میں قائدین فار ایور پینل کی جانب سے 31 مارچ 2024 بروز اتوار کو کوئٹہ کلب کوئٹہ کینٹ میں صوبے بھر کے تمام قائدین کا تعارفی نشست 4 بجے عصر کو منعقد ہوگی جس میں قائدین فار ایور پینل کے نامزد صدر ریحان سعید خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، بالاچ عبدالوحید اور دیگر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس تعارفی نشست میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے تمام فارغ تحصیل طلبا وطالبات سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنے قائدین سے ملنے کا بہترین موقع ضائع نہ ھونے دیں۔