ش*عطا تارڑ اور سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) این اے 127 لاہور سے وفاقی وزیر عطا تارڑ اورپی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔