ایبٹ آباد۔ گاؤں چمنکہ میں زہریلے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق، 4 کی حالت تشویشناک

جمعرات 28 مارچ 2024 21:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں چمنکہ میں زہریلے سیب کھانے سے 2 بچے جاں بحق 4 بےہوش ہو گئے .پولیس ذرائع کےمطابق جاں بحق بچوں میں 7 سالہ حنا شہزادی اور 5 سالہ فنان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

7 سالہ روہاب ،5 سالہ ساحل، 6 سالہ حورین ،5 سالہ ماریہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تشویشناک حالت میں بچوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی پیڈز وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ مدرسے سے واپسی پر کسی نے بچوں کو سیب د یئے تھے جسے کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوئی پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :