وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کو مبارکباد

جمعرات 28 مارچ 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہ بلوچستان سے جنرل اور خواتین کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونا دراصل جمہوری سوچ اور فکر کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے مثبت طرز سیاست کا کمال مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی توانا آواز بنیں گے اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایک خوشگوار ماحول میں اہم فیصلے کیے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی طرز پر مستقبل میں بھی عوام دوست فیصلوں کا تسلسل باقرار رہے اور ہم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنی اجتماعی کوششوں کو یوں ہی جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :