ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب

جمعرات 28 مارچ 2024 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعظم نے ججز کے الزامات کی انکوائرین کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری سمیت دیگر معاملات کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)ہفتہ کوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جو (آج)جمعہ کو طے کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعٹ اجلاس میں تاخیر ہوگئی۔