صوبائی وزیرسیاحت و ثقافت سے سینئر صحافی، تجزیہ نگار وسعت اللہ خان کی ملاقات

ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے سیاحتی و ثقافتی مراکز تک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رسائی آسانی بنائیں،سید ذوالفقار شاہ

جمعرات 28 مارچ 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے سینئر صحافی، تجزیہ نگار وسعت اللہ خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کے سیاحت و ثقافت کو پروموٹ کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی وزیرسید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں قدیمی اور تاریخی سیاحتی و ثقافتی مقامات موجود ہیں، سندھ میں کئی مذہبی سیاحت کے مقامات بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے سیاحتی و ثقافتی مراکز تک ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رسائی آسانی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا سمیت میڈیا پلیٹ فارمز پر سندھ کا بہترین سیاحتی چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحتی مقامات کی ڈاکومنٹریز بنائی جائیں گی۔سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ ننگرپارکر سمیت دیگر سیاحتی مراکز پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اپنی ڈاکومنٹریز بنائیں گے۔سیاحت کے حوالے سے سندھ کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :